the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر کو رشوت کے بدلے خفیہ معلومات ایک ملائیشین دفاعی ٹھیکیدار کو فراہم کرنے کے جرم میں 46 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق کیپٹن ڈینیئل ڈوسیک بحرالکاہل میں ایک بحری بیڑے کے امور کے نگران رہے ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے پرتعیش ہوٹلوں میں رہائش اور جنس فروشوں کی خدمات کے عوض خفیہ معلومات ٹھیکیدار لیونارڈ گلین فرانسس کو فراہم کیں۔

انھیں کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کی عدالت نے سزا سناتے ہوئے 70 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا۔ڈوسیک نے بحری جہازوں اور آبدوزوں کے نظام اوقات کی معلومات ٹھیکیدار کو فراہم



کی جس سے اسے ایک ایسی اسکیم چلانے میں مدد ملی کہ جس کی بنا پر اس کی کمپنی نے میری ٹائم کو تین کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافی بل بھیجا۔

49 سالہ ڈوسیک نے عدالت میں کہا کہ وہ خود کو اپنے کیے پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ان پر گزشتہ سال جنوری میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔سزا پانے والے سابق کیپٹن ڈوسیک امریکی بحری بیڑے یو ایس سیونتھ فلیٹ کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

لیونارڈ پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس نے یہ اعتراف کیا کہ اس سنگاپور میں قائم اس کی کمپنی نے ڈوسیک اور دیگر افراد کو شراب، کھانے، پرتعیش ہوٹوں میں قیام اور دیگر تحائف پیش کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ امریکی جہاز اس بندرگاہ پر رکیں جہاں اس کی کمپنی کام کرتی ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.